ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / وزیراعظم نریندرمودی نےکی نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملے کی مذمت

وزیراعظم نریندرمودی نےکی نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملے کی مذمت

Sat, 16 Mar 2019 02:40:27  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:15 /مارچ (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندرمودی نے نیوزی لینڈکے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ تکثیری اورجمہوری معاشرے میں نفرت اور تشددکے لیے کوئی جگہ نہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب میں مسٹرمودی نے خوفناک حملے میں مارے جانے والوں کے کنبوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ایک سرکاری ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نے زخمیوں کی تیزی سے شفایابی کی دعا کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندستان نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہے۔وزیر اعظم نے ہندستان کی طرف سے ہر نوعیت کی دہشت گردی اور تشدد کی تائید کرنیوالوں کی سخت مذمت کی اورکہاہے کہ تکثیری اور جمہوری معاشروں میں نفرت اور تشدد کی کہیں کوئی گنجائش نہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مسجدوں میں آج نمازجمعہ سے قبل دہشت گردانہ حملوں میں 49 لوگ ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔نیوزی لینڈ پولس کے مطابق ڈینز ایونیو میں واقع مسجد میں 41 اور لین وْڈ مسجد میں 7جانوں کا زیاں ہوا۔ایک شدیدزخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے 39 زخمی اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔ پولیس نے ایک خاتون سمیت 4 حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک آسٹریلوی ہے۔

دریں اثنا نیوزی لینڈمیں ہندستانی ہائی کمیشن نے حملے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہندستانی مددکے لیے ان نمبروں پررجوع کرسکتاہے۔021803899 021850033۔


Share: